اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے تشدد کا شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر غیر ملکی قابض طاقتوں کی جانب سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ’بدترین تشدد‘ کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے،دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ،غزہ میں اسرائیلی فورسز نے بدترین کارروائیاں کیں،۔تشدد کا شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2019 میں غیر قانونی الحاق کے بعد سے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر منظم تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی متعدد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔