اسلام آباد (عاصم جاوید) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے جینڈر مین سٹریمنگ نے گلوبل جینڈر گیپ ایڈیکس رپورٹ 2025 میں پاکستان کی 148 ویں رینکنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے تسلیم کیا کہ یہ رینکنگ جزوی طور پر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور رپورٹنگ میں خامیوں کی وجہ سے آئی۔ کمیٹی نے پالیسیوں کی تبدیلی اور ان میں فرق دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے جینڈر مین اسٹریمنگ کا اجلاس گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، کمیٹی نے پاکستان میں صنفی مساوات کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کے حوالے سے مذکورہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔