اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیرِ اعظم نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور انکی انتھک محنت پر ان کی تعریف کی ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔اپوزیشن کو چا ہئے کہ وہ آئے حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔