• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی، پاکستان کی کوئی جامعہ 350 کی فہرست میں شامل نہیں

کراچی( سید محمد عسکری) جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس (QS)نے دنیا بھر جامعات کی درجہ بندی 2026 جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن دو وفاقی جامعات قائد اعظم یونیورسٹی 354, اور نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی( نسٹ) 371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے، امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا تیسرے، یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ چوتھے، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا پانچویں، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چھٹے، ای ٹی ایچ زیورچ ساتویں، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور آٹھویں، یو سی ایل لندن نویں اور کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا دسویں نمبر پر رہے۔کیو ایس عالمی درجہ بندی 2026 میں پاکستان کی 18 جامعات کو عالمی سطح کے 1500 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی (QAU) پاکستان میں 354 ویں پوزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (NUST) 371 ویں نمبر پر ہے۔ درجہ بندی میں دیگر قابل ذکر پاکستانی جامعات میں پنجاب یونیورسٹی (542)، لاھور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنس میں (555)، اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد (654) میں شامل ہیں، پنجاب یونیورسٹی: 542، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) 555، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد 654،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ اپلائڈ سائنز 721، یو ای ٹی لاہور 801، پشاور یونیورسٹی، 901، لاہور یونیورسٹی: 951,آغا خان یونیورسٹی اور جامعہ کراچی 1001، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 1201 جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 1401 درجہ پر رہی۔ جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس 2026 کی جنوبی ایشیا کی جامعات کی درجہ بندی رواں سال کے آخر یا آئندہ سال جنوری میں جاری کرے گا لیکن 2025 جنوبی ایشیا کی درجہ بندی میں جامعہ کراچی 58 ویں نمبر پر تھی جب کہ آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 62 اور آی بی اے کراچی کا درجہ 70واں درجہ تھا۔ اقراء یونیورسٹی کا 110واں، آئ بی اے سکھر کا 120واں، این ای ڈی یونیورسٹی کا 131واں، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 140واں، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کا 168 واں، ضیاالدین یونیورسٹی کا 240واں، سندھ یونیورسٹی جامشورو کا 263واں اور یونیورسٹی آف بلوچستان کا 278 واں نمبر تھا۔

اہم خبریں سے مزید