• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سندھ طاس معاملے کے حوالے سے، مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) کے تحت ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم اآفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں۔ پانی ہماری لائف لائن ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید