• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کارگو کمپنی کے طیارے کو ٹرک نے ٹکر مار دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے کارگو کمپنی کے طیارے کو ٹرک نے ٹکر مار دی،تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر ٹارمک ایریا میں کھڑے ہوئے طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا۔اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کارگو کمپنی کا طیارہ معمول کی لوڈنگ/ ان لوڈنگ کیلیے پارک گیا تھا۔پارکنگ میں کھڑے ہوئے طیارے کو اچانک ایک لوڈر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک گیلی سطح کی وجہ سے فیل ہوئے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔دریں اثنا مون سون بارشوں کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑے آگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید