• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سندھ میں بارش کے بعد بدترین صورتحال کا نوٹس لیں، ایم کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی اور اندرون سندھ ہونے والی بارش میں صوبائی اور شہری حکومتوں کی ناقص کار کردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں ،ٹرانسپورٹ کی کمی نے ہزاروں شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کردیا،شہر کا ہر علاقہ ندی نالوں کا منظر پیش کررہا تھا ، سڑکوں پر موجود گڑہوں میں موٹر سائیل سوار گر کر زخمی ہوئے ،وزیر اعظم سندھ میں بارش کے بعد بدترین صورتحال پر صوبائی اور جعلی مقامی حکومت کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتوں پہلے سے جاری پیشنگوئی کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کا نہ اٹھانا پیپلز پارٹی کی قابض حکومت کی نیت کا پردہ چاک کرتا ہے، بارش نے پہلے سے برباد کراچی کے انفراسٹرکچر کو تہس نہس کرکے کاغذات پر لکھی ترقی کی قلعی کھول دی، نام نہاد ترقی کے ٹھیکیدار نالوں کی صفائی تک کو یقینی نہیں بنا سکے ، رہی سہی کسر آئین و قانون سے ماورا کے الیکٹرک نے پوری کردی ، ملک کو پالنے والا شہر کب تک قابض مافیائوں کے زیرِ اثر بلکتا سسکتا رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید