• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد پاکستان آکر عملی سیاست میں حصہ لوں گا، عشرت العباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میری پہچان پاکستان کے سربراہ و سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آکر عملی سیاست میں حصہ لیں گے،ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،ایم کیوایم پاکستان کو اپنے مسائل ڈائیلاگ سے حل کرنے ہوں گے۔پارٹی کے رہنماء اپنی ذات کے بجائے عوام پر توجہ دیں،میرا کسی سے اختلاف نہیں،ہماری پارٹی کسی میں ضم نہیں ہورہی ہے، ہم اپنی شناخت سے سیاست،سب کے ساتھ ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے،میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جس سے ریاست کو نقصان ہو،کراچی میں جلد سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اہم سیاسی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں نجی ہوٹل میں دبئی سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ماضی میں جب گورنر سندھ تھااس شہر سمیت صوبے کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا، ہمارے خلاف ایک منفی پروپیگنڈا کیا گیا ،عوام اور فوج کے درمیان نفرت پھیلائی گئی ،کسی جماعت نے منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا،ریاست کے حوالے سے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی اس لیے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ایک مضبوط ریاست ہےجو ہمیشہ قائم رہے گی، پاکستان کی فوج کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے،اس جنگ میں اہم کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر ملک کے لیے بہترین سفارت کاری کی، مبارکباد کے مستحق ہیں،میری پہچان پاکستان پارٹی کے رہنماء پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ پارٹی عوام میں مقبول ہورہی ہے ،ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرانا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید