کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ( ر ) کے قائد حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندوخیل حاجی عطاء اللہ خان کاکڑ ملک نور خان کرد و دیگر نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹ کیلئے بطور ریلیف ایرانی ڈیزل گاڑیوں میں ڈیزل ڈالنے کی مکمل طور پر اجازت دی جائے اور بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن روز اول سے سمگلنگ اور غیر قانونی سپلائی کامخالفت کی ھے اور کرتا رہے گا آج کے اس مہنگائی دور میں ٹرانسپورٹ تباہی و بربادی کے شکار ہے اور ٹرانسپورٹ کو تباہی و بربادی سے بچانے کیلئے ریلیف دینے کا اعلان کریں بیان میں انہوں نے کہا کہ نہ ہم سمگلر کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی آج تک ان کا ساتھ دیا نہ ہی کبھی سفارش کی ہے وزیر اعلیٰ نے ایرانی ڈیزل و پیٹرول بند کردیا لیکن آج بھی سمگلروں کو 24 گھنٹے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔