• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولرائزیشن کے فروغ سے دستبردار نہیں ہونگے، 500 ارب کی بجلی چوری بڑا چیلنج، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بلز میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے،سولر رائزیشن کے فروغ سے دستبردار نہیں ہونگے، 500 ارب کی بجلی چوری بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے بلز سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان،اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا اپنا میٹر اپنی ریڈنگ منصوبے کا اجرا باعث اطمینان ہے،یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اہم ترجیح ہے،توانائی کے شعبہ میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیزی سے سولرائزیشن ہورہی ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزاپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا صارف اپنی ریڈنگ خود دیکھ سکے گا،صارفین کو 110 ارب روپے اوور بلنگ کی مد میں واپس کیے ،وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ سلسلہ وار انقلابی اصلاحات کا حصہ ہے جو وزارت بجلی میں ایک سال سے اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔ہم نے ڈسکوز کے بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں،کرپٹ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے گئے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے وزیر اور ٹاسک فورس نے بے پناہ محنت کی۔پاکستانی آئی پی پیز سے بات چیت کی اور یہ دشوار گزار مرحلہ ایک اچھے ،شفاف طریقے سے طے کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے بنکوں کے ساتھ بات چیت سے گردشی قرض پر شرح سود پر بات کی گئی اور یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے پایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کا فائدہ بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے لئے استعمال کیاگیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ری بیسنگ کے حوالے سے خدشہ تھا کہ دوبارہ پچاس سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوجائے گا ،ہم نے وہ طریقہ تلاش کیا کہ ری بیسنگ بھی ہوجائے اور قیمت میں اضافہ بھی نہ ہو۔

اہم خبریں سے مزید