• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزارت داخلہ کی بڑی کامیابی۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،کئی برس سے سپین میں مفرور ملزمان کی گرفتاریاں شروع ۔ ضروری کارروائی کے بعد مطلوب ملزمان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان سپین میں گرفتار کر لئے گئے۔ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے حالیہ دورہ سپین میں ہسپانوی وزیر داخلہ مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات میں مطلوب ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا ، سپین کے وزیر داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات دیئے۔
اہم خبریں سے مزید