• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے کی آئی جی سندھ اور پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں

اسلام آباد(ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے دورہ سندھ کے دوران آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،بینکنگ فراڈ، مالی بے ضابطگیوں بروقت کارروائی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے پر تفصیلی مشاورت ، آئی جی سندھ سے ملاقات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ موجود تھے ، ملاقات میں بینکنگ فراڈ، مالی بے ضابطگیوں بروقت کارروائی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے سندھ پولیس کو مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ بینکاری جرائم اور مالیاتی سیکورٹی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی صدارت میں بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نیشنل بینک ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام بڑے قومی و کمرشل بینکوں کے اعلیٰ عہدیداران اور سینئر ایگزیکٹیوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالیاتی جرائم، سائبر خطرات، اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق معاملات پر ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بینکنگ شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ، دوران بینکنگ نمائندگان نے اپنے تحفظات، عملی مشکلات اور تجاویز پیش کیں ،بینکنگ فراڈز، مالی بے ضابطگیوں اور قانونی معاونت کے ضمن میں بروقت کارروائی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید