اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں 61 فیصد خواندگی کی شرح ریکارڈ ہوئی، جس میں 68 فیصد مرد اور53فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔پہلی ڈیجیٹل مردم شمار کے مطابق 10سال یا زائد عمر کے 10کروڑ 41لاکھ افراد پڑھے لکھے ہیں۔ اسلام آباد 84فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ سرفہرست ہے۔66خواندہ آبادی کے ساتھ پنجاب دوسرے نمبر پر، سندھ58فیصد کے ساتھ تیسرے، خیبر پختونخوا 51فیصد کے ساتھ چوتھے اور بلوچستان 42 فیصد خواندہ آبادی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ملک میں 36 فیصد بچے سکول سے محروم ہیں جب کہ پانچ سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔