کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈی بریفنگ سیشنز 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے ۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور ان کی ٹیم سیشنز کنڈکٹ کرے گی ۔ سیشنز میں پی ایس ایل فرنچائزز کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے ۔سیشنز کے دوران پی ایس ایل 10 کے حوالے سے امور پر بات ہو گی ۔ سیشنز میں اب تک کے پی ایس ایل کے ایڈیشنز اور مستقبل کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ پی ایس ایل کے حوالے سے سیشنز میں شرکاء آن لائن بھی شرکت کر سکیں گے۔