کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی دبئی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم اگست میں شارجہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کےمعاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، بھارت کی میزبانی میں ٹورنامنٹ دبئی میں ہوگا۔