لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کا اعلان 8 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ بھارتی محکمہ تجارت کے خصوصی سیکرٹری راجیش اگروال کی قیادت میں ایک وفد معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔