• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ نئی ریکارڈ سطح پر، مہنگائی میں کمی، رواں برس کو ’’ٹیکس پیئرز‘‘ کا سال منائیں گے، حکومت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نئے مالی سال کا پہلا دن ‘ملکی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس کے باعث سرمایہ کاروں کی زبردست سرگرمی ، اہم سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر خریداری ‘ اسٹاک مارکیٹ نئی ریکارڈسطح پر ‘کے ایس ای100انڈیکس میں 2572 پوائنٹس کا اضافہ ، ایک لاکھ 28 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، انڈیکس128199.42 نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،48.64 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 233 ارب 18 کروڑ 12 لاکھ روپے بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم9.76فیصدکم رہا۔منگل کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اوراختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے سے 125627.31پوائنٹس سے بڑھ کر 128199.43 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جوکہ مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح ہے۔

اہم خبریں سے مزید