• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور ایلون مسک کی ایک بار پھر ایک دوسرے پر تنقید

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک بار پھر اپنے سابق مشیر ایلون مسک کو نشانہ بنایا، اور اُن پر حکومت سے حاصل ہونے والی بھاری سبسڈیوں پر تنقید کی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون شاید انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص ہےاور بغیر سبسڈی کے وہ شاید اپنا کاروبار بند کر کے واپس جنوبی افریقہ چلا جائے!" ایلون مسک کی صدر سے رواں ماہ بل کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ انہوں نے منگل کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ امریکہ کو دیوالیہ نہ کریں۔ اگر ہم قرض کی حد کو بار بار بڑھاتے رہیں تو اس کی کیا اہمیت باقی رہ جائے گی؟ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔بل پر پیر سے شروع ہونے والی ووٹنگ کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ریپبلکنز پر "قرض کی غلامی" کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔صدر ٹرمپ نے جواب میں اشارہ دیا کہ ان کا محکمہ برائے حکومتی کارکردگی جس کے سربراہ ایلون مسک مئی کے آخر تک رہے ۔مسک کے کاروباری مفادات کی چھان بین کرے۔ٹرمپ کا کہنا تھا نہ کوئی راکٹ لانچ، نہ سیٹلائٹ، نہ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور ہمارا ملک ایک خطیر رقم بچا سکتا ہے۔ شاید DOGE کو یہ سب کچھ اچھی طرح دیکھنا چاہیے؟ بہت بڑی بچت ممکن ہے!"
اہم خبریں سے مزید