• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی؛ ECO سربراہی اجلاس، وزیراعظم کے وفد میں اسحاق ڈار بھی شامل

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم شہباز شریف جو اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے 3جولائی کو آذر بائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں‘ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ایک وفد کے ساتھ انکے ہمراہ ہونگے۔ اس دورے کا مقصد کلائمیٹ چینج (موسمیاتی تبدیلی) سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور سابق سیکرٹری خارجہ اسد خان منگل کو آذر بائیجان پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید