• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے رواں سال FBR کو آسان ہدف نہیں دیا، راشد محمود لنگڑیال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ فائلر اور نان فائلر کے بجائے اب ہم اہلیت اور نااہلیت کا پیمانہ لے آئے ہیں،حکومت نے رواں مالی سال ایف بی آر کو آسان ہدف نہیں دیا ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا چار سو کلو گرام یورنیم کہاں ہے اور کیا واقعی ایران کا جوہری پروگرام برسوں پیچھے چلا گیا ہے۔ حملوں کے ایک ہفتے بعد ہی سیٹیلائٹ تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی اہم ترین جوہری تنصیب فردو فیول پر بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح زیادہ ہو تو ہدف حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس سال صرف انفورسمنٹ سے 865 ارب روپے حاصل کیے۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح زیادہ ہو تو ہدف حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ ریئل سیکٹر کا POS پچھلے سال سولہ اور اس سال بیس فیصد رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید