• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(آئی این پی) مخصوص نشستوں کے معاملے پر بلایا گیا الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے اور جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید