کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کرے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں،حکومت پیٹرول قیمتوں میں کمی کے ساتھ ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرے،ملک میں کوئی معاشی نظام و پالیسی نظر نہیں آتی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور ہماے ملک میں اضافہ کرکے نا اہل حکومت اپنا اضافی بوجھ عوام پر ڈال کر مذید عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مافیاز کے خلاف آپریشن کئے بغیر عوامی سہولتیں نہیں دی جاسکتی، شہر ی پانی، بجلی، گیس سمیت عدم تحفظ کا شکار ہیں،آئے روز ہزاروں لوگ کسی نہ کسی جرم کا شکار ہو رہے ہیں شہری اپنے حقوق اور تحفظ سے محروم ہیں، شہر میں موجود لینڈ، ٹراسپورٹ،پانی،کے الیکٹرک،گراں فروش و دیگر مافیاز کے خلاف کاروائی کی جائے،دریں اثنا علامہ سید باقر عباس زیدی اورعلامہ صادق جعفری نے وفد کے ہمراہ کراچی میں ایرانی قونصل خانہ میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور شہید ہونے والے سائنسدانوں،عسکری قیادت اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیس کیا،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابو مریم،مولانا محمد مہدی زیدی اور دیگر موجود تھے۔