• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (عاصم جاوید) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اکتوبر 2022 کے احتجاج پر درج مقدمہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اشتہاری ہو تو جب تک وہ عدالت میں سرنڈر نہیں کرتا اشتہار منسوخ نہیں ہو سکتا، ریلیف کیلئے علی امین گنڈا پور کو عدالت آنا پڑے گا۔ادھر سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں زیر سماعت غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی عدم پیشی کے باعث 342 کا بیان نہ ہو سکا۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سے ان کے وکیل نے وزیر اعلی کے پی وارنٹ گرفتا ری معطل کر نے کی استدعا کی اور کہاکہ میرے موکل10جولائی کو عدالت پیش ہوں گے ،عدالت اشتہار تب کینسل کر دے۔
اہم خبریں سے مزید