• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے صوبائی محتسب کی ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے ملاقات کی اور سال 2024 کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سال بھر میں مجموعی طور پر 9,151نئی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5,299 کو تحقیقات کے لیے منظور کیا گیا۔ ان میں سے 4,602 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 2,348 کیسز میں متاثرہ افراد کو عملی ریلیف فراہم کیا گیا جس سے مجموعی حل کی شرح 51 فیصد رہی۔اہم پیش رفت میں موبائل ایپ کا اجرا، سرکاری ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن، اور شکایات کے انتظام کا نیا نظام شامل ہے جن کا مقصد عوامی رسائی اور کام کی رفتار میں بہتری لانا ہے۔رپورٹ میں "برانڈ ایمبیسیڈر پروگرام" کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اعلی جامعات کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور نوجوانوں کو محتسب کے کردار سے آگاہی دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پنشنرز کے مسائل، معذور بچوں کے لیے جامع تعلیمی اقدامات اور محکمہ تعلیم، پولیس اور ماحولیاتی تحفظ جیسے کلیدی شعبہ جات کا جائزہ بھی شامل ہے۔ ازخود نوٹس اقدامات، خصوصا ایل پی جی سلنڈر کی حفاظت کے لیے ضوابط سازی، ادارے کی انتظامی انصاف اور عوامی فلاح کے لیے سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں عالمی محتسب اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور عوامی آرا کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ادارے کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ اور شفافیت کو نمایاں کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید