• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے ریاست پر حملہ کیا تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، طلال

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہو گا، سیاسی جماعتوں کا طرزِ عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے ، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیئے پھر اسمبلیاں توڑیں، یہ اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محروم ہوئے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی کئی کوششیں کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید