• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے جنگ، غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی ’’وردی‘‘، وزیر داخلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ جو آپ کو ایران اسرائیل سیز فائر نظر آیا ہے، کامیابی نظر آئی ہے، اس میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے لیکن اس کے پیچھے بھی وردی ہے، میں آگے مزید تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، بس اس پر سب کو فخر کرنا چاہیئے۔ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیامِ امن میں علمائے کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، علمائے کرام محرم کے دوران یکجہتی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، حضرت امام حسینؓ کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ سب کے ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ علما کرام نے پورے پاکستان میں اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا، علماء کرام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کریں۔

اہم خبریں سے مزید