• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سابق چیئرمین سندھ پبلک کمیشن و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب ) نےسابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن و دیگر کیخلاف تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے نور محمد جادمانی سمیت 16افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا،چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن و دیگر کیخلاف سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے ۔نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایک ہفتے میں مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نیب نے کہا ہے کہ جن درخواستوں کا فیصلہ ہوچکا انکا تمام ریکارڈ اور جو زیر التوا سب کا ریکارڈ فراہم کریں۔

اہم خبریں سے مزید