• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنرز شکایات، وفاقی محتسب ٹیم EOBI آفس پہنچ گئی

اسلا م آباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیو شن(EOBI) کے خلا ف بڑ ی تعداد میں شکا یات کا جائزہ لینے کے لئے سینئر ایڈ وا ئزر احمد فا روق کی سربرا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم گز شتہ روز ای او بی آ ئی کے علا قا ئی دفتر، اسلام آ باد بھیجی۔ ٹیم میں وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثاقب خان، کنسلٹنٹ خا لد سیال، انو سٹی گیشن آ فیسر جمیل احمد اور اے ایل او اعجاز حسین شا مل تھے۔وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر نے معا ئنہ کے دوران ای او بی آ ئی انتظا میہ کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں سروے کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دے کہ پاکستان میں کتنی کمپنیاں ہیں جنہیں ای او بی آ ئی کے قا نون کے مطا بق رجسٹر ڈ ہو نا چا ہئیے اور ان کی رجسٹر یشن نہیں کرا ئی گئی۔ رجسٹر یشن نہ کرا نے والے اداروں کے خلا ف کیا کا رروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آ ئی کے رجسٹر ڈ ملا زمین اور پنشنرز کے حقو ق کا تحفظ ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید