کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) بھارتی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ملکی وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ نے ایشیا کپ ہاکی اور جونیئر ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیموں کو کلیئرنس دے دی ہے۔ صدر ہاکی انڈیا دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل نے کہا ہے یہ بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہر ٹیم کی شرکت یقینی بنائیں،پاکستان ٹیم کوایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے، پاکستان کے میچز سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ 27 اگست سے 7 ستمبر جبکہ جونیئر ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک وزارت کھیل کی طرف سے کوئی باضابطہ خط نہیں ملا ، لیکن میڈیا سے معلوم ہوا کہ وزارت نے اجازت دے دی ہے۔