• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ کی تنظیم نو، پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کا عزم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی تنظیمِ نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے روایتی “آن-پریمیس” سافٹ ویئر (جس میں لین دین پر مبنی معاہدے ہوتے ہیں) سے سافٹ ویئر ایز اے سروس یعنی بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو ان کمپنیوں کے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دے رہا ہے۔ مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں،گزشتہ چند برسوں کے دوران مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کے انتظامات کو یورپ میں اپنے آئرلینڈ کے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے، جبکہ پاکستان میں روزمرہ کی سروس فراہمی کی ذمہ داری مکمل طور پر اس کے مقامی سرٹیفائڈ یافتہ شراکت داروں کے سپرد ہے۔
اہم خبریں سے مزید