پشاور( گلزار محمد خان) خیبر پختونخوامیں ایوان بالا کی11خالی نشستوں پرانتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 21جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل ، 2ٹیکنوکریٹ اورخواتین کی 2نشستوں پر نئے سینیٹرز کا چناؤ ہوگا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے145 ایم پی ایز ایوان بالا کے نئے اراکین کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی استعمال کریں گے، صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی اپوزیشن جماعتوں میں تقسیم کے بعد صوبہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں شدید نقصان اٹھانے اورکم از کم3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونے کا امکان ہے کیونکہ صوبائی اسمبلی کے145رکنی ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد28سے بڑھ کر53ہوگئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ایم پی ایز کیساتھ حکمران جماعت کے92ممبران ہیں، سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی کیلئے19جبکہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی سیٹ پر فتحیابی کیلئے 49 ووٹ درکار ہوں گے ،اس طرح ایوان بالا کی 11نشستوں میں تحریک انصاف کو کل 7نشستیں ملنے کا امکان ہے جن میں 5جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست شامل ہے ، اگر مخصوص نشستیں نہ ملتیں تو اپوزیشن اتحاد صرف ایک جنرل نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا لیکن اب اپوزیشن جماعتوں کے 4نشستوں پر کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔