• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارت میں حادثے کے وقت کتنے افراد موجود تھے، مصدقہ تعداد معلوم نہ ہو سکی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں گرنے والی عمارت میں حادثے کے وقت کتنے افراد موجود تھے اس حوالے سے کوئی مصدقہ تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ریسکیو حکام بتانا ہےکہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزیر تھے۔ایک خاتون کے رشتہ دار کے مطابق ہر فلور پر تین فلیٹس تھے اور وہ جب بھی آئے انہوں نے لوگوں کا رش دیکھا،کچھ افراد نے بتایا کہ عمارت کی حالت خراب ہونے پر کئی لوگ یہاں سے چلے گئے تھے تاہم کسی بھی ادارے کے پاس کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حتمی تعداد نہیں تھی تاہم ریسکیو 1122 نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ملبے تلے 20 سے 25 افراد ہو سکتے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث بھی ہیوی مشینری کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں ۔ایس بی سی اے ذرائع کا بتانا ہے عمارت 30 سال پرانی اور بوسیدہ تھی، انتظامیہ نے عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا جب کہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ شہر بھی میں 578 مخدوش عمارتیں موجود ہیں اور سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید