اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں ۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال جرأت، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔