• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص افراد کی بھارت حوالگی، بلاول کے بیان کی مذمت

لاہور(خبرنگار)سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلاول کے مخصوص افراد کی بھارت حوالگی کے بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلاول کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،بلاول کو چاہئے تھا کہ وہ کلبھوشن کے ساتھیوں اور جعفر ایکسپریس کے کرداروں کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ۔رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی محب وطن شخصیات پر دھشت گردی کے الزامات بھارت کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق ، جماعت اسلامی ہے رہنما لیاقت بلوچ ، علماء و مشائخ ونگ کے سربراہ قاری یعقوب شیخ نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی اس طرح کی غلطی کرچکے ہیں۔ ممبئی حملوں کا بھی پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن پریشر اتنا ڈالا گیا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے اس کو قبول کرلیا، اور اس وجہ سے آج تک ہم دہشت گردی کا الزام بھگتتے آرہے ہیں اور پوری دنیا میں ہمیں سبکی اٹھانی پڑی۔ سمجھوتہ ایکسپریس سے لیکر پلوامہ تک یہ سب بھارت کا اپنا کیا دھرا تھا، لیکن اس وقت کے وزیر اعظم کی غلطی تھی۔
اہم خبریں سے مزید