• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو اینیمی پراپرٹی (دشمن کی جائیداد) قرار دے دیا جس کے بعد وہ ہزاروں کروڑ کی خاندانی جائیداد محروم ہونے کا امکان ہے۔2014 میں دشمن جائیداد کے نگران محکمے نے ایک نوٹس جاری کر کے پٹودی خاندان کی بھوپال میں موجود جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم اس کے ایک سال بعد سیف علی خان نے اس نوٹس کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کیا تھا تاہم اب مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے ان کی خاندان کی بھوپال میں وراثتی جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا۔ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاؤس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے اپنا بچپن گزارا، اس کے ساتھ نور الصباح پیلس، دارالسلام، حبیبی کا بنگلہ، احمد آباد پیلس، کوہیفزہ پراپرٹی اور دیگر بھی شامل ہیں۔مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سیف علی خان کا خاندان 15 ہزار بھارتی کروڑ کی جائیداد سے محروم ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ہائیکورٹ نےبھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی جائیداد بیٹی ساجدہ سلطان کو دینے کا معاملہ بھی دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیا اور حکم دیا کہ یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ نواب حمید اللہ خان کی جائیدادوں پر صرف ساجدہ سلطان اور ان کی اولاد کا حق ہے یا مسلم پرسنل لا کے تحت دیگر وارثوں کا بھی حق ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ایک سال میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اینمی پراپرٹی ایکٹ کیا ہے؟اینمی پراپرٹی ایکٹ بھارت کی مرکزی حکومت کو ان افراد کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔خاندانی پس منظر،بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان تھے جن کی تین بیٹیاں تھیں، نواب حمید اللہ خان کی سب سے بڑی بیٹی عابدہ سلطان 1950 میں پاکستان ہجرت کر گئیں تھی جبکہ دوسری بیٹی ساجدہ سلطان بھارت میں ہی رہیں اور انہوں نے نواب افتخار علی خان پٹودی سے شادی کی اور ان جائیداد کی قانونی وارث بنیں اور یوں ساجدہ سلطان کے پوتے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو یہ پراپرٹی وراثت میں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہانی نے نیا رخ تب آیا جب حکومت نے عابدہ سلطان کی ہجرت پر اپنا کیس بنایا جس کے بعد حکومت نے ان جائیداد کو ʼاینمی پراپرٹیʼ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید