• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، 14 ممالک پر ٹیرف عائد، برکس ممالک کو بھی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 ممالک پر 25 سے لیکر 40 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا،ٹرمپ نے برکس ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔انہوں نے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، تیونس اور قازقستان پر 25 فیصد، بوسنیا اور جنوبی افریقا پر 30 فیصد جبکہ لائوس اور میانمار سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 40فیصد ٹیرف عائد کردیا، اسی طرح انڈونیشیا پر 32 فیصد ببگلہ دیش اور سربیا پر 35 فیصد اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پر 36 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جس پر اطلاق یکم اگست سے ہوگا، انہوں نے اس حوالے سے دستخط کردہ حکم نامے سوشل میڈیا پر جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابقامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس اتحاد کے ساتھ وابستہ ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے ، انہوں نے دنیا بھر کے تجارتی شراکت داروں کو 9 جولائی تک مہلت دی ہے کہ وہ امریکا سے تجارتی معاہدے کر لیں، بصورتِ دیگر ان پر 50 سے 70 فیصد تک بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔اب تک صرف چین، برطانیہ اور ویتنام نے امریکا سے محدود معاہدے کرکے ٹیرف کم کروائے ہیں ، جبکہ یورپی یونین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور کینیڈا جیسے بڑے ممالک ابھی تذبذب کا شکار ہیں اور مذاکرات میں مصروف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید