• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت ثقافت حذیفہ رحمان کی چینی وزیر ثقافت سے ملاقات

اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر )پاکستان کےوفاقی وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمان نے آج چین کے وزیر ثقافت و سیاحت گاؤ جنگ سے چنگ ڈاؤ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین ثقافت، سیاحت، عجائب گھروں اور تاریخی ورثے کے تحفظ و بحالی جیسے کلیدی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران حذیفہ رحمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے ساتھ طویل المدتی اور آزمودہ دوستی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر قسم کے جغرافیائی، سیاسی اور وقتی تقاضوں سے ماورا ہے- یہ تعلق صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے دلوں کا رشتہ ہے۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافت اور سیاحت کو دوطرفہ تعاون کے نئے باب کے طور پر استعمال کیا جائے گا جس کے تحت ورثہ سائٹس کی بحالی، تحفظ اور ڈیجیٹل ڈاکیومنٹیشن میں تعاون کیا جائے گا۔ثقافتی وفود کے تبادلے، آرٹ نمائش اور فلم فیسٹیولز کا انعقاد ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید