• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملاقات‘ PTIنے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے (آج)منگل کو وکلاء رہنمائوں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6وکلاء کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ وکلا رہنما (آج)منگل کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔
اہم خبریں سے مزید