• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے بڈھ بیر کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئی

پشاور ( لیڈی رپورٹر)ٹی ایم اے بڈھ بیر کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئی مزدوراتحاد کا 10جولائی تک تنخواہیں اور پنشز نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ایسے فیصلہ مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی زیر سربراہی منعقدہ اجلاس میں کیا قیصر باچہ نے 7 جولائی تک تنخواہیں اور پنشنز نہ ملنے افسوس وغم وغصے کا اظہار کیا اور کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کی 10 جولا ئی تک تنخواہ نہ ملی تو ٹی ایم اے بھر پور احتجاج کیاجائیگا اور اس کی تمام تر ذہ دراری متعلقہ حکام پر ہو گی کیونکہ غریب ملازمین کے گھروں میں چولہے بج گئے اور دکانداروں نے قرض دینا بند کردیا جبکہ یوٹیلٹی بلز بھی جرمانہ ہوگئے ہیں لہذا حکومت ہوش کے ناخن لیں اور غریب ملازمین کی تنخواہیں فو ری جاری کریں۔
پشاور سے مزید