کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس موڑسگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ خان محمد ولد محمد عیسیٰ جاں بحق ہو گیا،حادثہ کا ذمہ دار گاڑی ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ،نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہگیرشدید زخمی ہوگیاجو اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،راہگیرکی عمر75 سال کے قریب ہے فوری شناخت نہ ہوسکی۔