• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلاء سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ درخواست گزار وکیل سلطان محمد خان نے موقف اختیار کیا کہ 2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کو مس کلکولیٹ کیا گیا۔ ہماری استدعا ہے کہ ہمیں ہمارے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔ سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت 2 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کر دے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ 2024 ء کا نوٹیفکیشن ابھی معطل نہیں ہوا تو اس کو کیسے فوری معطل کر سکتے ہیں؟ نوٹس جاری کر دیا ہے، دوسرے فریق کو سن لیں پھر دیکھ لیں گے۔

اہم خبریں سے مزید