• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ لیاری‘ کمیٹی نے کام شروع کردیا‘ کمشنر آفس میں اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری میں مخدوش عمارتوں کے خلاف ایس بی سی اے کا آپریشن جاری دریا آبادگلی نمبر6میں دوعمارتیں سیل ‘مکینوں کا احتجاج‘ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی سربراہی میں لیاری میں بلڈنگ گرنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہےکمشنر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ارکان کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ‘کمیٹی نے تحقیقات کے لیے مطلوب ضروری اعدادوشمار قواعد وقوانین و ذمہ داروں کی تفصیلات سمیت دستاویز اور دیگر تمام ضروری معلومات جمع کر نےکا کام شروع کردیا ہے‘ کمیٹی اپنی تحقیقات کی روشنی میں جائزہ اور سفارشات مکمل کرکے 48 گھنٹے میں اپنی جامع و تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ‘نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی عمارت گرنے کی وجوہات بتائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔
اہم خبریں سے مزید