• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ٹیرف مہلت میں توسیع، اسٹاک مارکیٹس کا محتاط رویہ

لندن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی "یومِ آزادی ٹیرف" پالیسی کی ڈیڈ لائن میں تین ہفتے کی توسیع کر دی ہے، جس سے عالمی اسٹاک مارکیٹس میں وقتی سکون آیا، تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔اس دوران ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا اور تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ٹیرف دھمکی دیگر ممالک کو منفی پیغام دے سکتی ہے۔ٹرمپ نے درجنوں ممالک بشمول جاپان، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش، ملائیشیا وغیرہ کو خطوط بھیجے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اگر یکم اگست تک تجارتی معاہدے نہ ہوئے تو ان پر 25 سے 40 فیصد تک محصولات عائد کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید