• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کا محرم الحرام میں سکیورٹی کے موثر انتظامات پر حکومت اور اداروں سے اظہار تشکر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ کے صدر رانا ارشاد کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا، ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں،ملک طارق ہانس، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران ، حاجی عبد العزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، با برسیال عمران سیال ، چو ہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید، چوہدری عثمان ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، رب نواز ، شعیب، شاکر ، رب نواز کھگا ، ملک اسد،چوہدری عثمان،کامران سیال،قاری رب نواز،نوید سندھلہ و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید