• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ونڈو سیل پر مالی سال 2024-25میں کارکردگی 100فیصد رہیڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا ون ونڈو سیل کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے سرپرائز وزٹ، موجود شہریوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سیل پر مالی سال 2024-25 کے دوران کارکردگی 100فیصد رہی۔ ایک چھت کے نیچے 34 سے زائد سروسز دی جا رہی ہیں۔ عوام الناس کو اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں سروسز فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ عملہ ون ونڈو پر تعینات ہے۔ ون ونڈو سیل کو مزید موثر بنانے اور تیز ترین سروسس مہیاء کرنے کے لئے ون ونڈو سیل کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید