• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، سنٹرل فارمیسی کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے عمل کی انسپکشن کا آغاز،اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور سنٹرل فارمیسی کا افتتاح کیا۔ایم ایس ڈاکٹر تنزیل الرحمان، ڈاکٹر اظفر اور دیگر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی مریضوں سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان سے مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسارکیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فارمیسی میں ہمہ وقت 60 فیصد ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔فواد ہاشم ربانی نے آئی وارڈ اور لیبارٹری کا بھی دورہ کیا انھوں نے آنکھوں کےمریضوں کے لئے لینز کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید