• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی اور امریکن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے مابین ایم او یو پر دستخط

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیزکے درمیان تعلیمی تعاون بڑھنے کا ایم او یو سائن ہوگیا،گزشتہ روز منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور اے آئی پی ایس کے صدر ڈاکٹر میتھواے کک نے دستخظ کئے، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان، کنٹری ڈائریکٹر اے آئی پی ایس ، ڈاکٹر ملیکہ رانی، رجسٹرار ڈاکٹر کنول رحمان، ڈائریکٹر اورک اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز اوورک ، ڈاکٹر صائمہ نسرین اور ڈاکٹر عاصمہ اکبر بھی موجو دتھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ بھی ویمن یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی ممبران اور طلبا کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملتان سے مزید