ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس پر فائرنگ اور اپنے ہی ساتھیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا کہا تو وہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے تعاقب کرکے جوابی فائرنگ کی، کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت سنی فرید کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا اور ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جب کہ دوسری جانب شاہ شمس پولیس پر دوران گشت مشکوک ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور ایک ملزم جو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر ساتھیوں کی شناخت گل حسن اور عمران سے ہوئی جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی، دوسری جانب سٹی شجاع آباد پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچاکر ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،انیمل سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں شاہ شمس پولیس نے دو نامزد اور چھے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی شجاع آباد پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہری کو جعلی چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے موٹروے کی جالی چوری کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔