ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس، کھویا یونٹس، سوڈا واٹراور ہوٹلوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیپر بھاری جرمانے اور300 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق ملتان میں سکندر آباد، شجاع آباد اور ڈنڈے والی پل شاہ رکن عالم میں 2 آئس فیکٹریوں کو صفائی کے ناقص انتظامات، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار 25، 25 ہزارروپے جرمانہ، موسیٰ پاک کالونی میں سنیکس یونٹ کو پروڈکٹس کے اوپر نامکمل لیبلنگ، آئل ڈرمز پر لیبلنگ نہ ہونے پر 50 ہزار روپے، گلستان چوک، ٹی چوک شالیمار کالونی اور فیض عام چوک 3 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 35 ہزار، ملتان روڈ انٹر چینج کبیروالا میں ہوٹل کو فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10 ہزار، عبدالحکیم میں ملک کولیکشن یونٹ کو غیر معیاری دودھ کی فروخت پر 10 ہزار، عبدالحکیم انٹر چینج پر ٹک شاپ کو ایکسپائری سنیکس کی موجودگی پر 10ہزار روپے، کلمہ چوک میاں چنوں میں بیکری کو دودھ کی بوتلوں میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے، فریزر میں باسی خوراک کی موجودگی پر 20 ہزار روپے، مین چوک اڈہ کچی پکی میں فوڈ پوائنٹ کو خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے، موضع بھٹیاں اڈہ ساہوکا میں کھویا یونٹ کو کھوئے میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر 30 ہزار روپے اور چک 330 ڈبلیو بی میں سوڈا واٹر فیکٹری کو سوڈا واٹر کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔