• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ڈی آئی بی میں ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ، پہلے پانڈا بانڈز کے اجراء کی تیاریاں، زرعی فنانسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اپنائیں گے، وزیراعظم

کراچی/ اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ) پاکستان نے پہلے پانڈا بانڈز کے اجراء کی تیاریوں کا آغاز کردیا جبکہ دبئی اسلامک بینک (ڈی آئی بی) اور پاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا‘ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024-25ء کے دوران 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے‘سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں ‘ وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ اوورسیزپاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے‘ زرعی فنانسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا‘زرعی اصلاحات پر عمل در آمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا حجم 38.3 ارب ڈالر رہا‘جو کہ ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے‘اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر میںگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں8 ارب ڈالریعنی 27 فیصد اضافہ ہوا‘گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کا حجم 30.25ارب ڈالر تھا۔ متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید